ہفتہ 20 نومبر 2021 - 12:18
خبر غم؛ وادی کرگل کے بزرگ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسن واعظی انتقال کر گئے

حوزہ/ مرحوم مغفور کرگل کے ایک برجستہ عالم دین اور مبلغ تھے کہ جن کی رحلت  کرگل اور ہندوستان کے تمام مؤمینن، اور خاص کر مرحوم کے قریبی افراد اور وہ عوام جو ان کی مجالس سے مستفیض ہوتی تھی ایک بہت بڑا صدمہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،خطہ لداخ کے جید عالم دین، عالم با عمل متولی جمعیۃ العلماء اثنا عشریہ کرگل، قاضی اور سابقہ امام جمعہ کرگل عالم ربانی حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسن واعظی دار بقا کی طرف رحلت کر گئے۔

مرحوم مغفور کرگل کے ایک برجستہ عالم دین اور مبلغ تھے کہ جن کی رحلت کرگل اور ہندوستان کے تمام مؤمینن، اور خاص کر مرحوم کے قریبی افراد اور وہ عوام جو ان کی مجالس سے مستفیض ہوتی تھی ایک بہت بڑا صدمہ ہے۔

ہم اس عظیم مصیبت پر علمائے انجمن جمعیت علماء حوزہ علمیہ اثنا عشریہ اور مومنین کرگل و مرحوم کے اہل خانہ خصوصا ان کے فرزند ارجمند کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہیں اور خداوند متعال کی بارگاہ میں ان کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .